جنوبی وزیرستان کا پولیٹکل ایجنٹ صحافی سیلاب محمود کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا رہا ہے، اقبال یوسفی






لاہور (پ ر) آزاد صحافیوں کی تنظیم پاکستان فری لانس جرنٹس ایسوسی ایشن نے جنوبی وزیرستان کے صحافی سیلاب محمود کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے اور سزا دینے کی شدید مذمت کی ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر اقبال یوسفی نے جنوبی وزیرستان کے پولیٹکل ایجنٹ کی جانب سے صحافی کو سزا دینے کو مجرمانہ فعل قرار دیا

اور کہا کہ پولیٹکل ایجنٹ نے ہیروئن کے سنگین مقدمے میں مطلوب سابق وزیر کو اپنے علاقے میں خفیہ مقام پر پناہ دے رکھی تھی اور مذکورہ صحافی مفرور ملزم تک رسائل حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ انہوں نے صدر پاکستان اور وزیر اعظم سے اپیل کی کہ وہ پولیٹکل ایجنٹ کی غیر قانونی سرگرمیوں کا فوری نوٹس لے اور ایک ٹیلی گرام میں صحافی کو رہا کرانے کا مطالبہ کیا۔