Formed in 1979, Pakistan's First Internationally recognized Journalists organization Pakistan Freelance Journalists Association (PFJA) and former member of International Federation of Journalists "There can be no press freedom if journalists exist in the conditions of Corruption ,Proverty or Fear."

Showing posts with label IFJ. Show all posts
Showing posts with label IFJ. Show all posts

1999 میں 23 ممالک میں 50 صحافی ہلاک ہوئے جے ایس ایس کی رپورٹ

 

  
راولپنڈی (پ ر) آزاد صحافیوں کی تنظیم پاکستان فری لانس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کو جرنلٹس سیفٹی سروس (جے ایس ایس اور انٹر نیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 23ممالک میں صحافیوں کو قتل کیا گیا جن میں کولمبیا سر فہرست ہے جہاں ۱۰ صحافی قتل ہوئے دوسرے نمبر میکیسکو رہا جہاں 4 صحافیوں کو قتل کیا گیا

سینئر صحافی عثمان یوسف سے فری لانس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا اظہار تعزیت





لاہور (پ ر) سینئر صحافی اور مقامی اخبار کے چیف نیوز ایڈیٹر عثمان یوسف کی اہلیہ کے انتقال پر آزاد صحافیوں کی تنظیم پاکستان فری لانس جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے گہرے افسوس و دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر، عہدیداروں اور اراکین نے اس حادثہ پر عثمان یوسف سے دلی اظہار تعزیت کی اور دعا کی کہ باری تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔


Lashari's appointment as info secy hailed

LAHORE: The Pakistan Freelance Journalists Association (PFJA) Wednesday hailed the posting of Kamran Lashari as the Punjab information secretary. In a press release, the Association said Lashari always took interest in journalists' problems. PFJA President Iqbal Yousafi said Lashari was an active and effective officer.

کو لمبو میں سارک ممالک کی صحافی تنظیموں کے نمائندوں کا اجلاس، سری لنکا کی صدر نے صدارت کی


 سارک ممالک کی صحافی تنظیموں کا خصوصی اجلاس سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ہوا ۔ میزبان تنظیم سری لنکا یونین آف جرنلسٹس تھی۔ تقریب کا افتتاح سری لنکا کی صدر نے کیا جبکہ دوسرے اجلاس کا افتتاح سری لنکا کے وزیر اطلاعات نے کیا

اجلاس میں بھارت ، سری لنکا، پاکستان،  بنگلہ دیش سمیت علاقے کے تمام ممالک کی تنظیموں کے 21 نمائندوں نے شرکت کی۔ نمائندوں نے اختلافات " علاقے میں انسانی حقوق اور پریس کی آزادی پر اپنے اپنے ممالک کی رپورٹیں دیں ۔ نیپال اور پاکستان کے نمائندوں نے بھارت کی جانب سے بعض امور میں مداخلت کا الزام لگایا۔ پاکستانی مندوب اور پی ایف جے اے کے صدر اقبال یوسفی نے اپنی تقریر میں بھارت پر الزام عائد کیا کہ وہ پاکستانی صحافیوں کو ویزا دینے کے بعد اپنے ملک میں ہراساں کرتا ہے اور ان کے لئے انتظامیہ اور ایجنسیاں طرح طرح کی مشکلات پیدا کرتی ہیں۔ انہوں نے گذشتہ سال پاکستانی ماہوار رسالے کے ایڈیٹر محمد اظہر مسعود کی بھارت میں گرفتار کر لینے اور ان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے افسوسناک واقعہ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ صحافی ابھی تک لاپتہ ہے۔ مسٹر یو سفی نے کہا جبکہ پاکستان میں بھارت سے آئے ہوئے کسی بھی صحافی کو تشدد کا نشانہ بنانا تو درکنار اس کو کسی نے پو چھا تک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی صحافی بھارتی سفارتخانے کو مشکوک دکھائی دیتا ہے تو ان کو ویزا ہی جاری نہ کیا جائے۔ اس طرح ویزا جاری کر کے شکار کی طرح جال میں پھنسانا بدترین سفارتی غنڈہ گردی ہے۔ اقبال یوسفی کے اس احتجاج پے اجلاس میں شریک بھارت کے چھ نمائندوں نے اس مسلے پر اپنی حکومت سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ مسٹر اقبال یو سفی کے اس مطالبے کی سارک ممالک کے تمام نمائندوں نے بھرپور حمایت کی۔ سارک ممالک کی صحافی تنظیموں کے نمائندوں کا اجلاس کولمبو میں پانچ دن جاری رہا۔ اجلاس میں صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنمٹس کے جنرل سیکرٹری مسٹر ایڈن وائٹ ، سنگاپور کی تنظیم اور ایف ای ایس کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران انسانی حقوق ، علاقائی مسائل اور صحافت پر مقامی حالات کے اثرات پر سری لنکا کے معروف دانشوروں نے خصوصی لیکچرز بھی دیئے۔





Mir Shakil will protect the rights of Newsmen




Mir Shakil-ur-Rehman newly-elected president of APNS will serve his community effectively and better than before, Iqbal Yousafi, President Pakistan Freelance Journalists Association (PFJA) hoped in a felicitation message on his election as President of APNS on behalf of PFJA. Office-bearers and members greeted him adding that APNS during his presidentship will not only protect the rights of APNS members but also look after the interest of Journalists community.