جنوبی وزیرستان کا پولیٹکل ایجنٹ صحافی سیلاب محمود کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا رہا ہے، اقبال یوسفی






لاہور (پ ر) آزاد صحافیوں کی تنظیم پاکستان فری لانس جرنٹس ایسوسی ایشن نے جنوبی وزیرستان کے صحافی سیلاب محمود کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے اور سزا دینے کی شدید مذمت کی ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر اقبال یوسفی نے جنوبی وزیرستان کے پولیٹکل ایجنٹ کی جانب سے صحافی کو سزا دینے کو مجرمانہ فعل قرار دیا

اور کہا کہ پولیٹکل ایجنٹ نے ہیروئن کے سنگین مقدمے میں مطلوب سابق وزیر کو اپنے علاقے میں خفیہ مقام پر پناہ دے رکھی تھی اور مذکورہ صحافی مفرور ملزم تک رسائل حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ انہوں نے صدر پاکستان اور وزیر اعظم سے اپیل کی کہ وہ پولیٹکل ایجنٹ کی غیر قانونی سرگرمیوں کا فوری نوٹس لے اور ایک ٹیلی گرام میں صحافی کو رہا کرانے کا مطالبہ کیا۔

PFJA condemns action against journalist

NOV. 3: Pakistan Freelance Journalists Association has strongly condemned the illegal punishment meted out to a Journalist Mr. Mehmood to harass him. The president of the association Mr. Iqbal Yousufi has described this act of the political agent criminal. of South Waziristan as criminal.

He described the conduct of the political agent as collusive in respect to the ex-minister and notorious smuggler allegedly involved in heroin case. Mr. Yousafi has also sent telegram to the President & Prime Minister in which he has requested them to take notice of the serious criminal conduct of the political agent and has sought his dismissal & immediate release of patriotic & dutiful Journalist.

فری لانس صحافیوں کی بطور ممبر اینٹی کرپشن نامزدگی





 

لاہور (پ ر) پنجاب کے مختلف ڈویژنوں میں وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اینٹی کرپشن غلام عباس نے فری لانس صحافیوں کو اینٹی کرپشن کمیٹی کا ممبر نامزد کیا ہے۔ ان صحافیوں میں خالد پرویز ملک نعیم قریشی ، مظہر علی ادیب، نوید بخاری محمد افسر خان بلوچ کوکب خان ظفر اور کمال رضوی شامل ہیں۔ ان کی نامزدگی لاہور، ملتان، راولپنڈی فیصل آباد اور گوجرانوالہ ڈویژنوں کے لئے کی گئی ہے.

Journalists named as members Anti-corruption body

 

ADVISOR to CM for Anti Corruption has nominated Naeem Qureshi, Khalid Pervaiz Malik (Sheikhupura), Mazhar Ali Adeeb (Lahore), Kamal Rizvi (Rawalpindi), Afsar Khan (Multan) and Kokab Khan Zaar (Lahore), all freelance journalists as members of Anti-corruption Committee.The Freelance Journalists Association has hailed the decision and hoped that the nominated journalists will work day and night against corruption. -PR

ارکان اسمبلی کیلئے گریجوایشن کی شرط ایک انقلابی فیصلہ ہے: اقبال یوسفی

 





لاہور (پ ر) پاکستان فری لانس جب ٹلٹس ایسوسی ایشن نے ارکان اسمبلی کیلئے گریجوایشن کی شرط مقرر کئے جانے کو ہر اعتبار سے ایک انقلابی فیصلہ قرار دیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر اقبال یوسفی نے اس تاریخی فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا۔

کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے نو منتخب عہدیداروں کو فری لانس جر نلسٹس ایسوسی ایشن کی مبارکباد

 

لاہور (پ ر) آزاد صحافیوں کی تنظیم پاکستان فری لانس نلسٹس ایسوسی ایشن (پی ایف جے اے) نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹر ز (سی پی این ای) کے نومنتخب صدر میر تشکیل الرحمن اور دیگر تمام عہدے داروں کو مبارکباد دی ہے۔

کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے نو منتخب عہدیداروں کو فری لانس جر نلسٹس ایسوسی ایشن کی مبارکباد




لاہور (پ ر ) آزاد صحافیوں کی تنظیم پاکستان فری لانس جر نلسٹس ایسوسی ایشن (پی ایف جے اے) نے کو نسل آف پاکستان نیوز پیپر زاید میٹر ز (سی پی این ای) کے نو منتخب صدر میر شکیل الرحمن اور دیگر تمام عہد یداروں کو مبارکباد دی ہے ۔ (سی پی این ای) کے عہدیداروں کے نام ایک پیغام میں ایسوسی ایشن کے صدر اقبال یوسفی نے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ اپنے اراکین کے ساتھ ساتھ صحافیوں کے مقادات کو بھی پیش نظر ر کھیں۔

صحافیوں پر تشدد، ذمہ دار افسران کیخلاف کارروائی کی جائے، اقبال یوسفی

 

صحافیوں  پر تشدد  بدانتظامی  کی  بدترین مثال  ہے، جو قابل  مذمت ہے

(پ ر) آزاد صحافیوں کی تنظیم پاکستان فری لانس جرنلسٹس ایسوی ایشن نے لاہور میں صحافیوں پر پولیس تشدد کے شرمناک واقع کی شدید خدمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر اقبال یوسفی نے پی ایف ہے اے کے ایک پریس ریلیز میں موجودہ حکومت کے دور میں محنوب پر پولیس تشدد کا افسوسناک واقعہ بد انتظامی کی بدترین مثل ہے جس کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے۔۔ پی ایف جے اے کے صدر اقبال یوسفی نے گورنر پنجاب کور کمانڈر اور آئی جی پولیس سے واقعہ کی تحقیقات کرانے اور ذمہ دار افراد کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

1999 میں 23 ممالک میں 50 صحافی ہلاک ہوئے جے ایس ایس کی رپورٹ

 

  
راولپنڈی (پ ر) آزاد صحافیوں کی تنظیم پاکستان فری لانس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کو جرنلٹس سیفٹی سروس (جے ایس ایس اور انٹر نیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 23ممالک میں صحافیوں کو قتل کیا گیا جن میں کولمبیا سر فہرست ہے جہاں ۱۰ صحافی قتل ہوئے دوسرے نمبر میکیسکو رہا جہاں 4 صحافیوں کو قتل کیا گیا

سینئر صحافی عثمان یوسف سے فری لانس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا اظہار تعزیت





لاہور (پ ر) سینئر صحافی اور مقامی اخبار کے چیف نیوز ایڈیٹر عثمان یوسف کی اہلیہ کے انتقال پر آزاد صحافیوں کی تنظیم پاکستان فری لانس جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے گہرے افسوس و دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر، عہدیداروں اور اراکین نے اس حادثہ پر عثمان یوسف سے دلی اظہار تعزیت کی اور دعا کی کہ باری تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔


PFJA condoles with journalist

 



THE Pakistan Freelance Journalists Association (PFJA) president Iqbal Yousafi, office-bearers and members have condoled with News Editor of Daily Jang Usman Yousaf on his wife's death. They prayed Allah might rest the departed soul in eternal peace.-PR


Lashari's appointment as info secy hailed

LAHORE: The Pakistan Freelance Journalists Association (PFJA) Wednesday hailed the posting of Kamran Lashari as the Punjab information secretary. In a press release, the Association said Lashari always took interest in journalists' problems. PFJA President Iqbal Yousafi said Lashari was an active and effective officer.

کو لمبو میں سارک ممالک کی صحافی تنظیموں کے نمائندوں کا اجلاس، سری لنکا کی صدر نے صدارت کی


 سارک ممالک کی صحافی تنظیموں کا خصوصی اجلاس سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ہوا ۔ میزبان تنظیم سری لنکا یونین آف جرنلسٹس تھی۔ تقریب کا افتتاح سری لنکا کی صدر نے کیا جبکہ دوسرے اجلاس کا افتتاح سری لنکا کے وزیر اطلاعات نے کیا

اجلاس میں بھارت ، سری لنکا، پاکستان،  بنگلہ دیش سمیت علاقے کے تمام ممالک کی تنظیموں کے 21 نمائندوں نے شرکت کی۔ نمائندوں نے اختلافات " علاقے میں انسانی حقوق اور پریس کی آزادی پر اپنے اپنے ممالک کی رپورٹیں دیں ۔ نیپال اور پاکستان کے نمائندوں نے بھارت کی جانب سے بعض امور میں مداخلت کا الزام لگایا۔ پاکستانی مندوب اور پی ایف جے اے کے صدر اقبال یوسفی نے اپنی تقریر میں بھارت پر الزام عائد کیا کہ وہ پاکستانی صحافیوں کو ویزا دینے کے بعد اپنے ملک میں ہراساں کرتا ہے اور ان کے لئے انتظامیہ اور ایجنسیاں طرح طرح کی مشکلات پیدا کرتی ہیں۔ انہوں نے گذشتہ سال پاکستانی ماہوار رسالے کے ایڈیٹر محمد اظہر مسعود کی بھارت میں گرفتار کر لینے اور ان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے افسوسناک واقعہ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ صحافی ابھی تک لاپتہ ہے۔ مسٹر یو سفی نے کہا جبکہ پاکستان میں بھارت سے آئے ہوئے کسی بھی صحافی کو تشدد کا نشانہ بنانا تو درکنار اس کو کسی نے پو چھا تک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی صحافی بھارتی سفارتخانے کو مشکوک دکھائی دیتا ہے تو ان کو ویزا ہی جاری نہ کیا جائے۔ اس طرح ویزا جاری کر کے شکار کی طرح جال میں پھنسانا بدترین سفارتی غنڈہ گردی ہے۔ اقبال یوسفی کے اس احتجاج پے اجلاس میں شریک بھارت کے چھ نمائندوں نے اس مسلے پر اپنی حکومت سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ مسٹر اقبال یو سفی کے اس مطالبے کی سارک ممالک کے تمام نمائندوں نے بھرپور حمایت کی۔ سارک ممالک کی صحافی تنظیموں کے نمائندوں کا اجلاس کولمبو میں پانچ دن جاری رہا۔ اجلاس میں صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنمٹس کے جنرل سیکرٹری مسٹر ایڈن وائٹ ، سنگاپور کی تنظیم اور ایف ای ایس کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران انسانی حقوق ، علاقائی مسائل اور صحافت پر مقامی حالات کے اثرات پر سری لنکا کے معروف دانشوروں نے خصوصی لیکچرز بھی دیئے۔





جنوبی وزیرستان کا پولیٹکل ایجنٹ صحافی سیلاب محمود کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا رہا ہے، اقبال یوسفی

لاہور (پ ر) آزاد صحافیوں کی تنظیم پاکستان فری لانس جرنٹس ایسوسی ایشن نے جنوبی وزیرستان کے صحافی سیلاب محمود کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے...