پاکستان فری لانس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا تعزیتی اجلاس
لاہور (رپ) پاکستان فری لانس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے تعزیتی اجلاس میں ممتاز صحافی اور کالم نگار زیڈ اے سلہری کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ مرحوم تنظیم کے لائف ممبر تھے۔
اجلاس میں علامہ انوار ظہوری، مظہر علی ادیب، اقبال یوسفی، نعیم قریشی، ابراہیم طاہر، کمال رضوی، شوکت اللہ اور تنویر زبیری نے شرکت کی۔ مقررین نے مرحوم کی صحافتی خدمات کو یاد کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
آخر میں مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

No comments:
Post a Comment