جنوبی وزیرستان کا پولیٹکل ایجنٹ صحافی سیلاب محمود کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا رہا ہے، اقبال یوسفی






لاہور (پ ر) آزاد صحافیوں کی تنظیم پاکستان فری لانس جرنٹس ایسوسی ایشن نے جنوبی وزیرستان کے صحافی سیلاب محمود کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے اور سزا دینے کی شدید مذمت کی ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر اقبال یوسفی نے جنوبی وزیرستان کے پولیٹکل ایجنٹ کی جانب سے صحافی کو سزا دینے کو مجرمانہ فعل قرار دیا

اور کہا کہ پولیٹکل ایجنٹ نے ہیروئن کے سنگین مقدمے میں مطلوب سابق وزیر کو اپنے علاقے میں خفیہ مقام پر پناہ دے رکھی تھی اور مذکورہ صحافی مفرور ملزم تک رسائل حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ انہوں نے صدر پاکستان اور وزیر اعظم سے اپیل کی کہ وہ پولیٹکل ایجنٹ کی غیر قانونی سرگرمیوں کا فوری نوٹس لے اور ایک ٹیلی گرام میں صحافی کو رہا کرانے کا مطالبہ کیا۔

PFJA condemns action against journalist

NOV. 3: Pakistan Freelance Journalists Association has strongly condemned the illegal punishment meted out to a Journalist Mr. Mehmood to harass him. The president of the association Mr. Iqbal Yousufi has described this act of the political agent criminal. of South Waziristan as criminal.

He described the conduct of the political agent as collusive in respect to the ex-minister and notorious smuggler allegedly involved in heroin case. Mr. Yousafi has also sent telegram to the President & Prime Minister in which he has requested them to take notice of the serious criminal conduct of the political agent and has sought his dismissal & immediate release of patriotic & dutiful Journalist.

فری لانس صحافیوں کی بطور ممبر اینٹی کرپشن نامزدگی





 

لاہور (پ ر) پنجاب کے مختلف ڈویژنوں میں وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اینٹی کرپشن غلام عباس نے فری لانس صحافیوں کو اینٹی کرپشن کمیٹی کا ممبر نامزد کیا ہے۔ ان صحافیوں میں خالد پرویز ملک نعیم قریشی ، مظہر علی ادیب، نوید بخاری محمد افسر خان بلوچ کوکب خان ظفر اور کمال رضوی شامل ہیں۔ ان کی نامزدگی لاہور، ملتان، راولپنڈی فیصل آباد اور گوجرانوالہ ڈویژنوں کے لئے کی گئی ہے.

Journalists named as members Anti-corruption body

 

ADVISOR to CM for Anti Corruption has nominated Naeem Qureshi, Khalid Pervaiz Malik (Sheikhupura), Mazhar Ali Adeeb (Lahore), Kamal Rizvi (Rawalpindi), Afsar Khan (Multan) and Kokab Khan Zaar (Lahore), all freelance journalists as members of Anti-corruption Committee.The Freelance Journalists Association has hailed the decision and hoped that the nominated journalists will work day and night against corruption. -PR

ارکان اسمبلی کیلئے گریجوایشن کی شرط ایک انقلابی فیصلہ ہے: اقبال یوسفی

 





لاہور (پ ر) پاکستان فری لانس جب ٹلٹس ایسوسی ایشن نے ارکان اسمبلی کیلئے گریجوایشن کی شرط مقرر کئے جانے کو ہر اعتبار سے ایک انقلابی فیصلہ قرار دیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر اقبال یوسفی نے اس تاریخی فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا۔