![]() |
PFJA Function - The News International |
The Pakistan Freelance Journalists Association (PFJA) arranged a function to mark Independence Day here on Monday. The award committee of the association conferred the Quaid-i-Azam Badge on the late Maulana Zafar Ali Khan for his services in the Pakistan Movement. PFJA President Iqbal Yousufi presented the badge to Shahid Ali Khan, nephew of Maulana Zafar Ali Khan. Speakers at the event also highlighted the services of Maulana Zafar Ali Khan. —PR
یومِ آزادی پر بابائے صحافت کے لئے قائداعظم بیج
لاہور (پ ر) آزاد صحافیوں کی تنظیم پاکستان فری لانس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یومِ آزادی کے موقع پر حسبِ سابق تحریکِ پاکستان میں حصہ لینے والے صحافی کو قائداعظم بیج دینے کی ایک منفرد تقریب ہوئی۔ ایوارڈ کمیٹی کے مطابق اس سال یہ بیج بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان مرحوم کو ان کی ناقابلِ فراموش ملی خدمات پر دیا گیا، جو ان کے خاندان کے قریبی رشتہ دار اور بھتیجے شاہد علی خان کو پی ایف جے اے کے صدر اقبال یوسفی نے لگایا۔
اس موقع پر مرحوم کے ہر محاذ پر ساتھ رہنے والے بھائی حامد علی خان کی ایک تاریخی تقریر، جو مولانا ظفر علی خان کے بارے میں تھی، سنائی گئی۔ مولانا حامد علی خان، مولانا ظفر علی خان کے خاندان میں واحد صحافی تھے جو کئی اخبارات اور ہفت روزہ رسائل کے ایڈیٹر رہے۔ انہوں نے دہلی ریڈیو سے صحافت کی ابتدا کی اور "مخزن"، "الحمرا" اور "ہمایوں" کے بھی ایڈیٹر رہے۔
![]() |
یومِ آزادی کے موقع پر فری لانس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر اقبال یوسفی نے مولانا ظفر علی خان کی خدمات کے اعتراف میں ان کے بھتیجے شاہد علی خان کو قائداعظم بیج پیش کیا۔ |
Freelance Journalists Association President Iqbal Yousafi.
Shahid Ali Khan the nephew of Baba-i-Sahafat Maulana Zafar Ali Khan
awarded Quaid-e-Azam Badge on Independence Day 1.4th August.